اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کیلیے فرانس کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لبنان میں وسیع پیمانے پر جنگ سے اجتناب کیا جانا چاہئیے۔ اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے مسئلہ فلسطین کیلئے کسی صورت سودمند نہیں۔
انتونیو گوتریس کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور لبنان میں شرانگیز حملے فوری روکے جائیں۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آپہنچا ہے۔